میر امن دہلوی سے متعلق سوالات و جوابات | General knowledge on meer amman dehlawi

 میر امن دہلوی سے متعلق اہم سوالات و جوابات

میر امن کی پیدائش کہاں ہوئی؟

 




 
ANSWER= (C) دہلی میں

 

 

میر امن نے باغ و بہار کس کالج میں لکھی؟

 




 
ANSWER= (C) فورٹ ولیم کالج میں

 

 

میر امن کی تاریخ پیدائش ہے۔

 




 
ANSWER= (A) 1732

 

 

میر امن کی تاریخ وفات ہے۔

 




 
ANSWER= (B) 1808

 

 

میر امن کا انتقال کہاں ہوا؟

 




 
ANSWER= (D) کلکتہ میں

 

 

کس کے وسیلے سے میر امن نے فورٹ ولیم کالج پہنچ کر جان گل کرسٹ تک رسائی حاصل کی؟

 




 
ANSWER= (B) بہادر علی حسینی

 

 

میر امن فورٹ ولیم کالج سے کب منسلک ہوئے؟

 




 
ANSWER= (A) چار مئی 1801 کو

 

 

میر امن فورٹ ولیم کالج سے کتنے سال تک منسلک رہے؟

 




 
ANSWER= (D) پانچ سال تک

 

 

میر امن فورٹ ولیم کالج سے کب سبکدوش ہوئے؟

 




 
ANSWER= (D) جون 1806 میں

 

 

میر امن  نے باغ و بہار جان گل کرسٹ کی فرمائش پر لکھی لیکن اپنی دوسری کتاب گنج خوبی کس کی فرمائش پر لکھی؟

 




 
ANSWER= (B) جان گل کرسٹ

 

 

گنج خوبی کس کتاب کا ترجمہ ہے؟

 




 
ANSWER= (A) اخلاق محسنی

 

 

باغ و بہار کیا ہے؟

 




 
ANSWER= (C) داستان

 

 

’’باغ و بہار جدید اردو نثر کا صحیفہ اول ہے‘‘۔ یہ قول کس کا ہے؟

 




 
ANSWER= (B) رشید حسن خان

 

 

میر امن نے باغ و بہار کو کس سن میں لکھ کر مکمل کیا؟

 




 
ANSWER= (B) 1802

 

 

’’میر امن کو اردو نثر میں وہی مرتبہ حاصل ہے جو میر تقی میر کو اردو شاعری میں حاصل ہے‘‘ یہ قول کس کا ہے؟’’

 




 
ANSWER= (A) سرسید
Explain: یہ قول سر سید احمد خان کا ہے۔ احسن فاروقی کے بھی دو اقوال مشہور ہیں ۱۔ ’’میر امن کے یہاں مکالمہ اور بیان کی زبان ایک ہی ہے‘‘۔ ۲۔ ’’میر امن نے ناول کے لیے موزوں زبان کی بنیاد ڈالی‘‘۔

 

 

باغ و بہار پہلی بار کس سن میں شائع ہوئی؟

 




 
ANSWER= (B) 1804
Explain: رشید حسن خان کے مطابق باغ و بہار کی پہلی اشاعت 1804 کو ہوئی

 

 

فورٹ ولیم کالج کی سب سے مقبول کتاب کا کیا نام ہے؟

 




 
ANSWER= (D) باغ و بہار

 

 

باغ و بہار کا پہلی بار انگریزی ترجمہ کب ہوا؟

 




 
ANSWER= (A) میر امن کی زندگی میں
Explain: بعد میں باغ و بہار کا ترجمہ لاطینی، فرانسیسی اور پرتگالی زبانوں میں بھی کیا گیا۔

 

 

کس شخص کا ماننا ہے کہ باغ و بہار کا اصل ماخذ نوطرز مرصع ہے؟

 




 
ANSWER= (D) مولوی عبدالحق

 

 

’’باغ و بہار میں سادگی اور پرکاری بیک وقت جمع ہیں‘‘ یہ کس کا قول ہے؟

 




 
ANSWER= (B) کلیم الدین احمد
Explain: یہ قول کلیم الدین احمد کا ہے۔ سید عبداللہ اور سید احتشام حسین کے بھی مختلف اقوال ہیں۔ سید عبداللہ کا قول ہے: ’’باغ و بہار اردو نثر کی پہلی زندہ کتاب قرار پائی‘‘۔ اور احتشام حسین کا قول ہے کہ: ’’میر امن کی باغ و بہار ان تصنیفات میں سے ہے جو ایک بار پیدا ہوکر پھر نہیں مرتیں‘‘۔

 

 

باغ و بہار میں کل کتنے مرکزی قصے ہیں؟

 




 
ANSWER= (B) پانچ
Explain: باغ و بہار میں کل پانچ مرکزی قصے ہیں۔ چار قصے تو چاروں درویشوں کے ہیں اور ایک قصہ بادشاہ آزاد بخش کا ہے۔ ان میں سب سے چھوٹا قصہ تیسرے درویش کا ہے اور باغ و بہار کا سب سے بڑا قصہ خواجہ سگ پرست کا ہے۔ ان قصوں میں کئی ضمنی قصے بھی ہیں۔ ضمنی قصوں میں جو سب سے اہم قصہ ہے وہ ہے خواجہ سگ پرست کا۔

 

 

فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں لکھی گئی باغ و بہار میں کس جگہ کی معاشرت و تہذیب  کی عکاسی کی گئی ہے؟

 




 
ANSWER= (C) دلی

 

 

باغ و بہار کا سب سے بڑا قصہ کس کا ہے؟

 




 
ANSWER= (D) خوجہ سگ پرست کا

 

 

باغ و بہار کے کس درویش کا قصہ سب سے بڑا ہے؟

 




 
ANSWER= (A) پہلے درویش کا

 

 

باغ و بہار کا مرکزی کردار ہے۔

 




 
ANSWER= (A) آزاد بخت
Explain: باغ و بہار کا مرکزی کردار آزاد بخت ہے۔ باغ و بہار کے دیگر کردار خواجہ سگ پرست اور اس کا بھائی، وزیر زادی، نوفل بادشاہ، بادشاہ ملک صادق، بہرور، بیدار بخت، حبشی مبارک، حاتم طائی، یوسف وغیرہ ہیں۔

 

 

جب میر امن کو فورٹ ولیم کالج کے ہندوستانی شعبہ میں بطور منشی تقرری ملی تو ان کی تنخواہ کتنی مقرر کی گئی؟

 




 
ANSWER= (B) چالیس روپے ماہوار

 

Post a Comment

0 Comments