Husn-e-taleel ki tareef | حسن تعلیل کی تعریف

حسن تعلیل 

تعلیل کے لغوی معنی ہیں وجہ متعین کرنا یا وجہ بیان کرنا۔ حسن تعلیل کے لغوی معنی ہیں علت یا وجہ بیان کرنے کی خوبی۔

اصطلاح میں حسن تعلیل اس صنعت کا نام ہے جس میں کسی چیز کی کوئی ایسی وجہ بیان کی جائے جو در اصل اس کی وجہ نہ ہو۔ لیکن شاعر اسے اتنی خوبی سے بیان کرے کہ وہی اس کی اصل وجہ معلوم ہو۔ اس کے ذریعے شاعری میں جدت، حسن اور لطافت پیدا کی جاتی ہے۔مثال کے طور پر:

سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہوگئیں

خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئی (غالب)

اس شعر میں لالہ و گل کے زمین سے ابھرآنے کی جو وجہ بیان کی گئی ہے وہ کہ جب حسنیوں اور محبوباؤں کو مرنے کے بعد زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے تو ان کی خوبصورتی ختم نہیں ہوتی ہے، بلکہ وہ  لالہ و گل کی شکل میں پھر سے ظاہر ہوجاتی ہے۔  دیکھا جائے تو یہ کوئی وجہ نہیں ہے لیکن شاعر نے اپنی شاعری کو پرلطف بنانے کے لیے اس صنعت کا استعمال کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments