Rubai ki tareef | रुबाई की तारीफ़ | رباعی کی تعریف

رباعی کی تعریف

رباعی عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لغوی معنی ہیں چار۔ چونکہ رباعی  میں چار مصرعے ہوتے ہیں اس لیے اس کا نام رباعی رکھا گیا۔ رباعی کو دوبیتی بھی کہا جاتا ہے۔

اصطلاح میں رباعی اس مختصر نظم کو کہتے ہیں جس میں صرف چار مصرعے ہوتے ۔ رباعی کا پہلا ، دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ ہوتا ہے۔ اسی طرح رباعی کے لیے وزن اور بحر بھی خاص  کیا گیا ہے ۔ اسی خاص بحر یا وزن میں رباعی لکھی جاتی ہے۔ رباعی کے چاروں مصرعے کسی ایک خیال یا مضمون پر ہوتے ہیں۔ اس کا آخری مصرعہ بہت پر زور ہوتا ہے۔ اسی آخری مصرعہ میں شاعر اپنے خیال یا مضمون کو مکمل کرتا ہے۔

ڈاکٹر مطیع الرحمٰن                                                                         

Post a Comment

0 Comments