ْصنعت مبالغہ | Sanat-e-Mubaalagha

مبالغہ کی تعریف

مبالغہ کے لغوی معنی ہیں حد سے آگے بڑھنا۔ اصطلاح میں مبالغہ کا مطلب یہ ہے کہ کسی کی تعریف یا برائی میں یا کوئی اور بات بیان کرنے میں حد سے آگے بڑھ جانا۔

اقسام مبالغہ

مبالغہ کی تین قسمیں ہیں:

۱۔ تبلیغ:

جو بات عقل اور عادت دونوں اعتبار سے ممکن نہ ہو، مثلاً:

وعدۂ شام پہ کی ہم نے عبث جاگ کے صبح

وہ اسی وقت نہ آتے اگر آنا ہوتا

۲۔ اغراق:

جو بات عقل کے اعتبار سے ممکن ہو لیکن عادتاً ویسا ہونا محال ہو، مثلاً:

یہ عدالت سے ہے جہاں معمور

باز سیتا ہے بیضۂ عصفور

۳۔ غلو:

جو بات عقل اور عادت دونوں کے خلاف ہو(یعنی ویسا ہونا بالکل ناممکن ہو) مثلاً:

برق پہنچے نہ کبھی دوڑ میں ہمراہ رکاب

گرد کی طرح رہے سایہ کے پیچھے صرصر

Post a Comment

0 Comments