تضاد (طباق) کی تعریف
کلام یا شعر میں
دو یا دو سے زیادہ ایسے الفاظ کا ایک ساتھ استعمال کرنا جس میں معنوی طور پر تضاد پایا جائے۔ یعنی وہ الفاظ معنی کے اعتبار
سے ایک دوسرے کی ضد ہوں۔ جیسے آگ اور پانی، صبح و شام۔ شعری مثال:
جو آکے نہ جائے وہ بڑھاپا دیکھا
جو جاکے نہ آئے وہ جوانی دیکھی
اقسام تضاد
۱۔ ایجابی:
اس میں ایسے دو
الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک دوسرے کی ضد تو ہوتے ہیں لیکن ان کے ساتھ حرف
نفی نہیں ہوتا ہے۔ جیسے اچھا اور برا، باپ اور بیٹا۔
۲۔ سلبی:
اس میں دو ایسے
الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جو ایک ہی لفظ سے بنے ہوتے ہیں لیکن دوسرے لفظ کے ساتھ
حرف نفی نہیں ہوتا ہے۔ جیسے موجود اور غیر موجود، ہونی ان ہونی وغیرہ۔
۳۔ تدبیج:
شعر میں مختلف
رنگوں کا ذکر ہوتا ہے جو ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔ اسے تدبیج کہا جاتا ہے۔ اگر ان
کا بیان بطور ایہام یا کنایہ ہو تو اسے ایہام تدبیج کہتے ہیں، مثلاً سفید اور لال۔
0 Comments